ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا، بھارت کے میچز بیرون ملک کھیلے جانے کا امکان

پاکستان اور بھارت کے مابین کم ازکم  2 میچز سمیت ایونٹ کے 5 مقابلے کسی تیسرے ملک  کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، نیوٹرل وینیوز کیلیے امارات، عمان، سرلنکا کے نام زیرغور

ایشیا کپ  رواں سال پاکستان میں ہی  منعقد ہوگا۔ بھارت کے میچز بیروز ملک منعقد ہونے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوٹرل وینیو کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، یو اے ای ، عمان اور سری لنکا  اس فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کسی بھی پاکستانی کا خواب ہے، شاداب خان

شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

 

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور  بھارت کے میچز  پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور بھارت کےمابین کم ازکم  2 میچز سمیت ایونٹ کے 5 مقابلے کسی تیسرے ملک  کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

چھ ملکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان اور بھارت کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ایک گروپ میں ہیں جبکہ  سری لنکا ،افغانستان اور بنگلا دیش دوسرے  گروپ میں ہیں۔

50 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے  ۔ یو اے ای میں منعقدہ  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہوا تاہم حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

اے سی سی کے اجلاس میں پاکستان سے باہر میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے، اے سی سی کا اجلاس آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے  چیئرمین نجم سیٹھی شریک ہو ئے جبکہ بھارت کی طرف سے اجلاس میں جے شاہ تھے۔

اجلاس میں بھارت نے پاکستان نہ جانے کے اپنے مؤقف کو دہرایا دہرایا جبکہ پاکستان نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر لے جانے کا فیصلے کیے جانے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے تبادلے کا کہا لیکن پاکستان نے میزبانی بدلنے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔پاکستان اور بھارت دو جگہوں پر ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے بظاہر رضامند ہیں البتہ دو جگہوں پر ایشیا کپ کے انعقادکا  انحصار لاجسٹکس پر ہوگا۔

متعلقہ تحاریر