نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ کو تجربات کی بھینٹ چڑھادیا، افغانستان سے پہلی شکست

شارجہ میں کھیلی جانے والی 3 ٹی 20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیکر بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے عبوری سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے پہلے بین الاقوامی امتحان میں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو تجربات کی بھینٹ چڑھادیا۔

شارجہ میں کھیلی جانے والی 3 ٹی 20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیکر بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

یشیا کپ پاکستان میں ہوگا، بھارت کے میچز بیرون ملک کھیلے جانے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کسی بھی پاکستانی کا خواب ہے، شاداب خان

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 15 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ کپتان راشد خان، عظمت اللہ عمر زئی اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی

افغانستان نے 93 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

 رحمان اللہ گرباز 16، ابراہیم زدران 9 اور کریم جنت 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے ہاتھوں رسوا کن شکست کے بعد سوشل میڈیا   صارفین نے ٹیم سلیکشن پر نجم سیٹھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

صارفین نے بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی کو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔پاکستان کی رسوا کن  شکست کے بعد ٹوئٹرپر میمز کا طوفان بھی امڈ آیا۔

متعلقہ تحاریر