نجم سیٹھی کا تجربہ بری طرح ناکام، پاکستان افغانستان سے ٹی20سیریز ہارگیا
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا قومی ٹیم میں کیا گیا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا،پاکستان تاریخ میں پہلی بار افغانستان سے ٹی 20 سیریز ہارگیا۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ کو تجربات کی بھینٹ چڑھادیا، افغانستان سے پہلی شکست
ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا، بھارت کے میچز بیرون ملک کھیلے جانے کا امکان
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اوراوپنر صائم ایوب اور ون ڈاؤن آنے والے عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں بغیرکھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمد حارث 15، طیب طاہر 13 اور اعظم خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد عماد وسیم اور کپتان شاداب نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا تاہم شاداب 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، عماد وسیم 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 2 جبکہ نوین الحق، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
6️⃣7️⃣-run stand between @simadwasim and @76Shadabkhan gets Pakistan to 130-6 in their 20 overs 🏏#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/FXqF2BuMiR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2023
پاکستان کے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پہلی وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری اور اوپنر عثمان غنی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا تاہم 44 رنز بنا کر رحمان اللہ رن آؤٹ ہوگئے۔ ابراہیم زادران بھی 38 رنز بنا کر احسان اللہ کا شکار بنے۔
نجیب اللہ زادران کی 23 اور محمد نبی کی 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے زمان اور احسان اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کے فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Afghanistan win the second T20I by seven wickets to gain a 2-0 lead in the series.#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/oIsum4ZJII
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2023
سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی مرتبہ پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں نجم سیٹھی کی سربراہی میں بورڈ انتظامیہ نے کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نوجوانوں کو آزمانے کا تجربہ کیا تھا جو کہ بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔