خدشات پھیلانے والے غلط ثابت ہوگئے، نجم سیٹھی کا بابراعظم سے ملاقات پر تبصرہ

بابر اعظم آج مجھ سے ملنے آئے تھے، میں نے انہیں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکے بعد ٹیمون کا اعلان کیاگیا، سربراہ مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی  نے بابراعظم کی کپتان کے حوالے سے خدشات پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجم سیٹھی سے گزشتہ روز بابر اعظم نے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کپتانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان, شاہین آفریدی بھی شامل

پاک نیوزی لینڈ سیریز: میچز کے مقام اور اوقات کار میں تبدیلی

 

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” بابر اعظم آج مجھ سے ملنے آئے تھے، میں نے انہیں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے“۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر