سابق کپتان محمد حفیظ ایم سی سی کے تاحیات اعزازی رکن مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو شاندار کیریئر کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے،محمد حفیظ ایم سی سی کی تاحیات اعزازی رکنیت پانے والے 25 ویں پاکستانی   ہیں

برطانیہ کے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی ) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو تاحیات اعزاز رکنیت سے نواز دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو شاندار کیریئر کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے،محمد حفیظ ایم سی سی کی تاحیات اعزازی رکنیت پانے والے 25 ویں پاکستانی   ہیں۔ پاکستان کے 23 سابق کرکٹرز کے علاوہ پی سی بی کے 2 سابق سربراہان عارف عباسی اور احسان مانی کوبھی یہ اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خدشات پھیلانے والے غلط ثابت ہوگئے، نجم سیٹھی کا بابراعظم سے ملاقات پر تبصرہ

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان, شاہین آفریدی بھی شامل

پاکستان سے آخری مرتبہ 2019 میں سابق کپتان انضمام الحق کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ ایم سی سی کی تاحیات اعزازی رکنیت ملنے کے بعد محمد حفیظ کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

محمد حفیظ  کے علاوہ بھارت کے مہندر سنگھ دھونی، یوراج سنگھ، سریش رائنا، جھولان گوسوامی  اور متھالی راج کو بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے این مورگن، کیون پیٹرسن، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین، ویسٹ اںڈیز کے ماریسا اگیولیریا کو بھی ایم سی سی کی تاحیات اعزازی رکنیت مل گئی۔

بھارت کے جھولان گوسوامی، متھالی راج، ویسٹ انڈیز کے ایمی سیٹرتھ وائٹ اور انگلینڈ کی  آنیا شربسول بھی ایم سی سی کی تاحیات اعزاز رکن بن گئی ہیں۔ انگلش کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جینی گن، آسٹریلیا کی راشیل ہائنز، انگلینڈ کی لورا مارش اوربنگلہ دیش کے مشرفی بن مرتضٰی نے بھی جگہ بنالی۔

سابق کپتان محفظ حفیظ نے کہا ہے کہ میں   تہہ دل سےایم سی سی کا  شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے  کرکٹ کے اس خوبصورت کھیل کے لیے میری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مجھے  تاحیات رکنیت کے اعزازسے نوازا۔ نئے دوستوں سے ملنے اور ایم سی سی کے رکن کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کرنے کا منتظر ہوں۔

متعلقہ تحاریر