شاہین شاہ آفریدی کی رمضان کی حرمت اور عزت  کا خیال رکھنے کی اپیل

بسا اوقات ہم سب کو رمضان المبارک میں ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جو اس کی روح کے خلاف ہوتی ہیں برائے مہربانی اس مہینے کا مقصد یاد رکھیں، فاسٹ بولر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل 8 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستانی عوام سے رمضان المبارک  کی  حرمت اور عزت  کا خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

فاسٹ بولر نے ماہ مبارک میں معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں اور رجحانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین آفریدی مسجد اقصیٰ میں جاری اسرائیلی مظالم پر بول اٹھے

انگلش کاؤنٹی کلب ناٹنگھم شائر نے شاہین آفریدی سے معاہدہ کرلیا

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”بسا اوقات ہم سب کو رمضان المبارک میں ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جو اس کی روح کے خلاف ہوتی ہیں برائے مہربانی اس مہینے کا مقصد یاد رکھیں“۔

فاسٹ بولر نے مزید لکھاکہ” یہ غور و فکر کا مہینہ ہے اورہمارے پیارے نبی ﷺ اللہ رب العزت کی محبت کے حصول کے  اس مہینے کا انتظار کیا کرتے تھے“۔انہوں نے اپیل کی کہ ”اس  مہینے کی حرمت اور عزت کاخیال رکھیں “۔

متعلقہ تحاریر