فٹبالر اشرف حکیمی کی ماں سے محبت؛ حبہ ابوک کو طلاق لینے پر کچھ نہیں ملے گا
مراکش کے فٹبالراشرف حکیمی کی اہلیہ اسپینی اداکارہ حبہ ابوک نے اپنے شوہر سے طلاق طلب کرتے ہوئے جائیداد کا آدھا حصہ مانگ لیا تاہم عدالت نے انہیں بتایا کہ حکیمی اپنی ساری دولت والدہ کو دے دیتے ہیں، ان کے پاس مال و زر کچھ بھی نہیں ہے

عالمی شہرت یافتہ مراکش کے فٹبالراشرف حکیمی کی اہلیہ اسپینی اداکارہ حبہ ابوک نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے اپنی جائیداد کا آدھا حصہ مانگ لیا۔
اسپین کے فٹبال کلب پی ایس جی سے کھیلنے والے مراکشی فٹبالراشراف حکیمی کی اہلیہ حبہ ابوک نے شوہر سے طلاق حاصل کرنے سے درخواست دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کے ستارے گردش میں ؛ جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا
حبہ ابوک نے اپنی درخواست میں فٹبالر کی جائیداد کا آدھا حصہ بھی مانگا ہے تاہم اشرف حکیمی نے اپنی تمام تر جائیداد اور میچ فیس کی رقم والدہ کے نام کی ہوئی ہیں۔
Footballer Achraf Hakimi's wife filed for divorce and demanded half of his property.
She was however informed by court that her "Millionaire' husband owns nothing as all his property is registered under his mother's names.
Hakimi receives €1 Million from PSG monthly but 80% of… pic.twitter.com/AlPmHCmxHK— News 24/7 (@News247Ug) April 14, 2023
حبہ ابوک کوعدالت کے ذریعے بتایا گیا کہ اس کے کروڑ پتی شوہراشرف حکیمی کے پاس کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ اس کی تمام جائیداد ان کی ماں کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
فٹبالر اشرف حکیمی کو اسپینی فٹبال کلب پی ایس جی سے ماہانہ ایک ملین یورو ملتے ہیں جس کا 80 فیصد حصہ ان کی والدہ کے اکاؤنٹ میں جاتا ہے جبکہ صرف 20 فیصد اشرف حکیمی کے اکاؤنٹ میں آتے ہین۔
مراکش فٹبالر اشرف حکیمی نے اپنی تمام تر جائیداد، مال و زر اپنی والدہ کو دے دیا ہے، ان کے نام پر کوئی جائیداد، گاڑی، مکان، زیورات تک نہیں ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فٹ بالراشرف حکیمی کے مطابق جب بھی، مجھے کچھ بھی چاہیے ہوتا ہے اپنی والدہ کی اجازت لیتا ہوں جبکہ میری شاپنگ بھی میری والدہ کرتی ہیں۔









