پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں کیویز کو 88رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے فخر زمان اور صائم ایوب کی 79رنز کی شراکت کے باعث 183 رنز کا ہدف دیا، میٹ ہینری کی شاندار ہیٹ ٹرک، مہمان ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 4 کیویز شکار کرنے والے حارث رؤف مین آف دی میچ قرار

پاکستان نے 5ٹی 20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 88رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے 183رنز کا ہدف ترتیب دیا جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 94رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانیوں کی اکثریت نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کو مسترد کردیا

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان کی   اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد رضوان 8 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں  فخر زمان اور صائم ایوب نے ذمے دارانہ  بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  79 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 109 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد شاداب 5 اور  افتخاراحمد بھی  بغیر کوئی رن بنائے  پویلین لوٹ گئے۔

فخرزمان بھی 47 رنز بنا کر سودھی کا شکار بنے، عماد وسیم 16، شاہین ایک اور  فہیم اشرف 22 رنز بنا سکے۔یوں پاکستان کی  پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

  نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے شاندار  ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے اپنے تیسرے اوور کی پانچویں، چھٹی اور چوتھے اوور کی پہلی گیند پر   شاداب خان ،افتخار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ ایڈم میل اور بین لسٹر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی مایوس کن رہا ۔ اور ابتدا میں ہی چیڈ بوویس ایک، ویل ینگ 2 اور  ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بعد میں آنے والے بلے باز بھی پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور مارک چیمپین 34 اور ٹام لیتھم 20 کے علاوہ کوئی بلے باز قابل ذکر اسکور نہ کرسکااور   16 ویں اوور میں پوری ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں پہلے میچ میں  88 رنز سے شکست  کیویز کامقدر بنی۔

 گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 جبکہ شاہین، زمان، فہیم اشرف اور شاداب نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار بولنگ  پر حارث رؤف  میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ تحاریر