بابر کی سنچری اور حارث کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں پچھاڑ دیا

گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر تیسری انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی، بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 192 اور حارث رؤف کے چار وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو لاہور میچ میں 154 رنز تک محدود کر دیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے صرف 5.2 اوورز میں پچاس رنز بنا کر پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ پاکستانی جوڑی کی ایک ساتھ 19ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ پاور پلے کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے اسکور کو 59 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب  کا دنیا کی سب سے بڑی ٹی 20 کرکٹ لیگ کرانے کا منصوبہ

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں کیویز کو 88رنز سے شکست دیدی

محمد رضوان نے 10ویں اوور میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 24ویں نصف سنچری مکمل کی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نیوزی لینڈ کو آدھے مرحلے میں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوئی۔ پاکستان نے 10 اوورز کے بعد بغیر کسی نقصان کے 98 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 99 رنز پر گر گئی جب محمد رضوان کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی اوپننگ جوڑی صرف ایک رن سے سنچری پارٹنرشپ سے محروم ہوگئی، جس سے وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سنچری پارٹنرشپ بنانے والی پہلی جوڑی بن جاتی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ فوری طور پر گرگئی جب فخر زمان پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ گزشتہ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے میٹ ہنری ایک بار پھر ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن صائم ایوب نے انہیں بیک ٹو بیک ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر نہیں بننے دیا۔

صائم ایوب دوسرے میچ میں متاثر کارکردگی نہ دکھا کسے ، کیونکہ وہ بغیر کوئی رن بنائے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عماد وسیم صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، پاکستان کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری سات اوورز میں 87 رنز جوڑے اور پاکستان کے اسکور کو 192 تک پہنچانے میں مدد کی۔

افتخار احمد 19 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی تیسری ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

مہمانوں نے مستحکم آغاز کیا اور بیٹنگ پاور پلے میں کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔ لیکن ساتویں اوور میں شاداب خان کو باؤلنگ اٹیک دیا گیا ، اور انہوں نے ٹام لیتھم کو 19 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے 26 رنز پر دوسرے اوپنر چاڈ بوز کو بولڈ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ حارث رؤف نے 12ویں اوور میں حاصل کی جب انہوں نے ول ینگ کو نو رنز پر آؤٹ کر دیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز پر پہنچی تھی۔

حارث رؤف نے 15ویں اوور میں ڈیرل مچل اور جیمز نیشم کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کی سیریز برابر کرنے کی امیدیں ختم کردیں اور مہمان ٹیم 112 رنز پر اپنی پانچویں وکٹ سے محروم ہوگئی۔

یہ ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ نیوزی لینڈ کو آخری پانچ اوورز میں 81 رنز درکار تھے ، اس موقع پر مارک چیپ مین نے تیز ترین بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی۔

نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 131 رنز پر گری جب حارث رؤف نے راچن رویندرا کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اور دوسرے میچ میں مسلسل 4 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 154 رنز بنا سکی اور پاکستان نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

ٹاس

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بابر اعظم نے وہی پلیئنگ الیون برقرار رکھی جس نے گزشتہ روز پہلا میچ کھیلا تھا۔

بابر اعظم ہفتہ کے روز بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے، کیونکہ انہوں نے جمعہ کو بطور کپتان 41 واں میچ جیتا تھا۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان پلیئنگ الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

نیوزی لینڈ اسکواڈ

نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون: ٹام لیتھم (سی اینڈ ڈبلیو)، چاڈ بوز، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، راچن رویندرا، کول میک کونچی، ہنری شپلی، میٹ ہنری، بین لسٹر

متعلقہ تحاریر