ارجن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرکے تاریخ رقم کردی
ارجن ٹنڈولکر نے بھی باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ممبئی انڈینز سے ڈیبیو کیا، آئی پی ایل ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے باپ بیٹا بن گئے

بھارت کے لیجنڈ بلے بازسچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر نے انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرکے تاریخ رقم کردی۔
ارجن ٹنڈولکر نےممبئی انڈینز کی نمائندگی کرکے ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ وہ آئی پی ایل میں اپنے والد کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر کی سنچری اور حارث کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں پچھاڑ دیا
سعودی عرب کا دنیا کی سب سے بڑی ٹی 20 کرکٹ لیگ کرانے کا منصوبہ
ارجن نے اتوار کو ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کیا، انہوں نے2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دیے۔
Arjun receiving his debut 🧢 from Skipper Ro – ro lo, sab! 🥹💙#OneFamily #MumbaiIndians #MumbaiMeriJaan #ESADay #MIvKKRpic.twitter.com/D4xmze04N1
— Mumbai Indians (@mipaltan) April 16, 2023
آئی پی ایل میں ڈیبیو کے ساتھ ہی ارجن اور سچن ٹنڈولکر بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے بن گئے۔سچن ٹنڈولکر نے 2008 سے 2013 کے درمیان ممبئی انڈینز کی ہی نمائندگی کرتے ہوئے 78 میچز کھیلے اور 2 ہزار 334 رنز بنائے، جبکہ 51 میچز میں کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔
ℍ𝕀𝕊𝕋𝕆ℝ𝕐!! 🤩
𝐒𝐚𝐜𝐡𝐢𝐧 𝐓𝐞𝐧𝐝𝐮𝐥𝐤𝐚𝐫 and 𝐀𝐫𝐣𝐮𝐧 𝐓𝐞𝐧𝐝𝐮𝐥𝐤𝐚𝐫 are the first father-son pair to play in IPL. 🫶#OneFamily #ESADay #MIvKKR #MumbaiMeriJaan #MumbaiIndians #IPL2023 #TATAIPL @ril_foundation @sachin_rt pic.twitter.com/AnL3L7Q0K7
— Mumbai Indians (@mipaltan) April 16, 2023
بیٹے کے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ارجن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئیں۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
You have worked very hard to reach here, and I am sure you will continue to do so. This is the start of a beautiful journey. All the best! 👍💙 (2/2)
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) April 16, 2023
سچن ٹنڈولکرنے کیریئر کے آغاز پر بیٹے کے نام جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” ارجن ! آج آپ نے بطور کرکٹر اپنے سفر میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔بطور باپ ،ایک ایسا شخص جو آپ سے پیار کرتا ہے اور کھیل کے بارے میں پرجوش ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ اس کھیل کو وہ عزت دیتے رہیں گے جس کایہ مستحق ہے اور یہ کھیل بھی آپ کو جواب میں پیار دے گا “۔
سچن ٹندولکر نے بیٹے کے نام پیغام میں مزیدلکھاکہ”آپ نے یہاں تک پہنچنے کیلیے بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت جاری رکھیں گے۔یہ ایک خوبصورت سفر کا آغاز ہے“۔









