بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے

آئی سی سی بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بطور مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم میں تین بھارتی اور تین آسٹریلوی جبکہ انگلینڈ کے 2 کھلاری شامل ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹر بابراعظم کو ایک اور عالمی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بابر اعظم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بطور مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل کوکٹ کونسل نے  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹر بابراعظم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی کرکٹر بابر اعظم کو بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا گیا

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی سربراہی پیٹ کمنز کو سونپی گئی ہے جبکہ بھارتی کھالڑی رشبھ پنت وکٹ کیپر ہوں گے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے تین تین، انگلینڈ کے دو جبکہ پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔

بابراعظم، عثمان خواجہ، ڈیمیت کرونارتنے، جو روٹ، ٹرویس ہیڈ، رویندرا جڈیجا، رشبھ پنت، روی ایشون، پیٹ کمنز، ربادا اور جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 7 سے 11 جون سے کھیلا جائے گا، جس کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے پاکستانی کھلاڑی بابراعظم نے 14 ٹیسٹ میچز میں 61.8 کی اوسط سے 1 ہزار 527 رنز بنائے جبکہ بہترین اسکور 196 رہا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کئی عالمی اعزازت اپنے نام کیے ہیں جبکہ چند روز قبل انہیں انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی نصابی کتاب کے آٹھویں جماعت کے کھیلوں کے حصے میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر