فخر زمان کی سنچری کی بدولت پاکستان کی پہلے ون ڈے فتح، بابر اعظم کے 12000 رنز مکمل

میچ کی اہم بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل میں 12 رنز بنانے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ پاکستان 500 ون ڈے جیتنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔

جمعرات کے روز راولپنڈی اسٹیڈیم کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم پاکستان کے فخر ، فخر زمان نے اپنی ون ڈے میں 9ویں سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک  صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ میچ کی اہم بات یہ ہے کہ بابر اعظم تیز ترین 12 ہزار بنانے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ پاکستان 500 ون ڈے جیتنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ

ٹیم پاکستان کو ان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق شاندار آغاز فراہم کیا ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ساتویں اوپننگ پارٹنرشپ سنچری اسکور کی۔

اوپننگ جوڑی نے ابتدائی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز جوڑے۔ اس موقع پر امام الحق 60 رنز بنانے کے بعد ایش سوڈھی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کا خوب ساتھ دیا اور دونوں کی جوڑی نے اسکور میں 90 رنز کا اضافہ کیا ، تاہم بابر اعظم ایک رن کی دوری سے اپنی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلیے بھارت جانے کی اجازت مانگ لی

دوسری جانب فخر زمان نیوزی لینڈ کے باؤلر کے سامنے جم کر کھڑے رہے اور اپنی نویں ون ڈے سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہو گئے، وہ 117 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود (1) رن اور سلمان علی آغا (7) رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، پاکستان کی پانچویں وکٹ 273 رنز پر گری۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مضبوطی سے کھڑے رہے۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح سے پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

دوسرا ون ڈے 29 اپریل بروز ہفتہ کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان وائٹ واش کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کی تلاش میں ہے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ڈیرل مچل نے اپنے ون ڈے کیریئر کی آج دوسری سنچری اسکور کی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کے اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 48 رنز جوڑے ، اس موقع پر حارث رؤف کے گیند پر چیڈ بوز 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ول ینگ اور ڈیرل مچل کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے سنچری پارٹنرشپ ہوئی جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

ول ینگ 86 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے اور صرف 14 رنز کی دوری سے اپنی دوسری ون ڈے سنچری سے محروم ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 20 رنز بنا پائے اور شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس موقع پر مہمان ٹیم کے 222 رنز تھے۔

نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو مارک چیپ مین کو حارث رؤف نے 15 رنز پر بولڈ کیا لیکن ڈیرل مچل نے اپنی سنچری مکمل کی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیم پاکستان

ٹیم پاکستان کی کپتانی بابراعظم کررہےہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان ، شان مسعود ، محمد رضوان ، آغا سلمان ، محمد نواز ، شاداب خان ، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ٹیم نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں چیڈ بوز ، ویل ینگ ، ڈیرل مچل ، ٹام لیتھم ، مارک چیپمین ، مارک چیپ مین ، روندرا رچن اور ہینری نیکولس شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر