دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کےلیے 337 رنز کا ہدف
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔
پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل کے شاندار 129 اور لیتھم کے 98 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔
میزبان ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور چیڈ بوز نے اننگز کا آغاز کیا ، تاہم 33 کے مجموعی اسکور پر ول ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے
بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں شعیب اختر کی طرح خوفناک ہونا چاہیے، سکندر بخت
ون ڈاؤن آنے والے ڈیرل مچل نے چیڈ بوز کے ملکر ٹیم کو سنبھالا دیا اور اسکور کو 119 پر لے گئے ، اس موقع پر چیڈ بوز 51 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس موقع پر ٹوم لیتھم نے ڈیرل مچل کے ساتھ ملکر پر پراعتماد طریقے سے اسکور کر آگے بڑھایا ، اور دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروک کا استعمال کیا۔ دونوں کی جوڑی نے نیوزی لینڈ کے اسکور کو 302 تک پہنچا دیا ، اس موقع پر ڈیرل مچل نسیم شاہ کا شکار ہو گئے ، انہوں نے 119 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 129 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 312 رنز پر گری جب ویل سیٹ بلےباز ٹوم لیتھم حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 85 گیندوں پر 98 رنز اسکور کیے تھے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
نیوزی لینڈ کی 5ویں وکٹ 327 پر گری جب مارک چیپمن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر حارث رؤف رہے جنہوں نے 78 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی۔
قومی ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ فاسٹ بولر احسان اللہ نے ہوم سائیڈ کی جانب سے ڈیبیو کیا ، جبکہ شاہین آفریدی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
دریں اثناء شاداب خان اور شان مسعود کی جگہ عبداللہ شفیق اور اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔
اوپنر فخر زمان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو پہلا ون ڈے پانچ وکٹوں سے جیتا اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
موجودہ سیریز کے دیگر میچز 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں ہوں گے۔









