فخر زمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں مسلسل تین سنچریاں بنا کر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ انہوں نے ون ڈے میں 3 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

پاکستان نے لیفٹ ہینڈڈ بلے باز فخر زمان کی شاندار اننگز کی بدولت دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے تاریخی شکست دے دی ہے، جبکہ فخر زمان نے ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں اسکور کرکے بابر اعظم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ، اور انہوں نے ون ڈے میں اپنے 3000 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریر کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری شکست دے کر سیریز میں 2 صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اننگز

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا، جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 کا ایک بڑا ہدف دیا تھا۔

امام الحق اور فخر زمان کی جوڑی نے پراعتماد طریقے سے اننگز کا آغاز کیا ، اور اسکور کو 66 رنز تک لے گئے ، اس موقع پر ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے امام الحق اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، انہوں نے 26 گیندوں  پر 24 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے 

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

فخر زمان کی سنچری کی بدولت پاکستان کی پہلے ون ڈے فتح، بابر اعظم کے 12000 رنز مکمل

ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ ملکر کر کھیل کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے۔ جب اسکور 201 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم فخر زمان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

بابر اعظم نے 66 گیندوں  کا سامنا کرتےہوئے 65 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکا بھی شامل تھا ، ان کی وکٹ سودھی نے  حاصل کی۔

پاکستان کی تیسری وکٹ جلد ہی گر گئی جب عبداللہ شفیق صرف 7 رنز بنا کو آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ ٹیم پاکستان کو سنبھالا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے شائقین کرکٹ کو خوب محضوض کیا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے۔ محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ فخر زمان 180 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پاکستان نے 10 بال قبل ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری ، ہینری سفلے اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ اننگز

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور چیڈ بوز نے اننگز کا آغاز کیا ، تاہم 33 کے مجموعی اسکور پر ول ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔

ون ڈاؤن آنے والے ڈیرل مچل نے چیڈ بوز کے ملکر ٹیم کو سنبھالا دیا اور اسکور کو 119 پر لے گئے ، اس موقع پر چیڈ بوز 51 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر ٹوم لیتھم نے ڈیرل مچل کے ساتھ ملکر پر پراعتماد طریقے سے اسکور کر آگے بڑھایا ، اور دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروک کا استعمال کیا۔ دونوں کی جوڑی نے نیوزی لینڈ کے اسکور کو 302 تک پہنچا دیا ، اس موقع پر ڈیرل مچل نسیم شاہ کا شکار ہو گئے ، انہوں نے 119 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 129 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 312 رنز پر گری جب ویل سیٹ بلےباز ٹوم لیتھم حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 85 گیندوں پر 98 رنز اسکور کیے تھے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

نیوزی لینڈ کی 5ویں وکٹ 327 پر گری جب مارک چیپمن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر حارث رؤف رہے جنہوں نے 78 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی۔

قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ فاسٹ بولر احسان اللہ نے ہوم سائیڈ کی جانب سے ڈیبیو کیا ، جبکہ شاہین آفریدی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

دریں اثناء شاداب خان اور شان مسعود کی جگہ عبداللہ شفیق اور اسامہ میر کو شامل کیا گیا۔

موجودہ سیریز کے دیگر میچز 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر