وسیم اکرم اور وقار یونس کو سڈنی اسٹیڈیم کی تاحیات اعزازی رکنیت تفویض

وسیم اکرم اور وقار یونس  نے  پیر کو سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اعزازی رکنیت وصول کی۔ دونوں سابق کپتان یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

90 کی دہائی میں اپنی تیز رفتارگیند بازی سے دنیائےکرکٹ میں اپنی دھاک بٹھانے والی ٹوڈبلیوز کی جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کو آسٹریلیا بڑے اعزاز سے نوازاگیا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز کی جوڑی کو آسٹریلیا کے تاریخی سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی اعزازی رکنیت سے نوازدیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

فخر زمان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر آگئے، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

زرداری نے شعیب پر سے پابندی ہٹانے کیلیےچیئرمین پی سی بی کو کیا دھمکی لگائی؟

وسیم اکرم اور وقار یونس  نے  پیر کو سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اعزازی رکنیت وصول کی۔ دونوں سابق کپتان یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور روی شاستری کو یہ اعزاز مل چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر