تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز امام الحق رہے جنہوں نے 90 رنز اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر میٹ ہینری رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم پاکستان نے امام الحق کے 90 رنز کی بدولت مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے تسیرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

وسیم اکرم اور وقار یونس کو سڈنی اسٹیڈیم کی تاحیات اعزازی رکنیت تفویض

لیونل میسی چھٹیاں گزارنے سعودی عرب چلے آئے، فرانسیسی کلب نے معطل کردیا

مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے پچھلے دو میچز میں سنچری اسکور کرنے  والے فخر زمان اور امان الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

اوپننگ جوڑی نے 37 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اس موقع پر ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے راولپنڈی میچ کے ہیرو فخر زمان وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 19 رنز اسکور کیے۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے اوپننگ بلے باز امام الحق کا ساتھ ملکر اسکور میں 108 رنز کا اضافہ کیا ، تاہم اس موقع پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی ، جب کپتان بابر اعظم 62 گیندوں پر 54 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 182 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 192 کے مجموعی اسکور پر گری ، جب اوپننگ بلے باز امام الحق ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 107 گیندوں  کا سامنا کیا اور 90 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

پاکستان کی 5ویں وکٹ 246 کے مجموعے پر گری۔ 5ویں آؤٹ ہونے والے بلے باز سلمان علی آغا تھے جنہوں نے 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 31 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 261 کے اسکور پر گری جبکہ محمد رضوان 34 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے تین کھلاڑیوں کو شکار کیا ، جبکہ ایڈم ملنے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کول مک کونچی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ٹیم پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، آغا سلمان، عبداللہ شفیق، شاداب خان

ٹیم نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، مارک چیپ مین، کول میک کونچی، میٹ ہنری، ہنری شپلی، ایڈم ملنے، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، ایش سودھی، ول ینگ

متعلقہ تحاریر