فخر زمان آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز لے اڑے
بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے سری لنکا کے اسپن جادوگر پربت جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے بلے باز مارک چیپ مین کو سخت مقابلہ کے بعد پچھاڑ دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپریل 2023 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
پاکستان کے فخر زمان نے اپریل کے مہینے میں ایک شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے اسپن جادوگر پربت جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے بلے باز مارک چیپ مین سے سخت مقابلے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
فخر زمان نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں ناقابل شکست 180 کی اننگز کھیلی تھی اور نیوزی لینڈ کے خلاف 337 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا تھا۔ فخر کی اننگز میں 17 چوکے اور چھ بڑے چھکے بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
لیونل میسی پی ایس جی کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب الہلال سے معاہدے کیلیے تیار
کیویز سے 5ویں ون ڈے میں شکست، پاکستان عالمی نمبر ایک نہیں رہا
اپریل کے مہینے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 114 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور مہمان ٹیم کے لیے 289 رنز کا ہدف کھڑا کیا تھا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز رفتار 47 رنز کے ساتھ مہینے کا آغاز کیا، جس نے ہوم سائیڈ کی 88 رنز کی زبردست فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جب کہ وہ اگلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں کلک نہیں کر پائے تھے۔
فخر کے اب اپنے 67 میچوں کے کیریئر کے دوران 49.71 کی اوسط سے 3148 ون ڈے رنز اور تقریباً 95 کا اسٹرائیک ریٹ ہے اور پاکستانی اوپنر نے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنا ایک بہت بڑا مقام ہے۔
فخر زمان نے کہا ہے کہ ‘یہ میرے لیے واقعی ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں اپریل کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزد ہوں۔
"یہ مہینہ میرے کیریئر کے بہترین کیریئر میں سے ایک مہینہ ہے ۔ لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنا ایک حیرت انگیز احساس تھا۔
“مجھے راولپنڈی میں بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کرنے میں بہت مزہ آیا، لیکن دوسرے میچ میں میرا پسندیدہ 180 ناٹ آؤٹ تھا۔