تمام اسٹیک ہولڈرز ملک کی ترقی کیلیے کوئی صحیح حل تلاش کریں، محمد حفیظ

عام پاکستانی ہونے کے ناطے میں امن اور زندگی گزارنے کے لیے ایک پرسکون معاشرہ چاہتا ہوں، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے پرسکون معاشرے کے قیام اور ملکی ترقی کیلیے صحیح حل تلاش کرنے کی درخواست کردی۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا، مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں، عمارتیں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا ایشیا کپ کا انعقاد یقینی بنانے کیلیے مزید لچک کا مظاہرہ

آئی سی سی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو پچھاڑ دیا

ملک میں جاری سیاسی انتشار سے ہر خاص و عام پریشان ہے۔فنکار،کھلاڑی اور سول سوسائٹی کےارکان حکومت اور اپوزیشن سے بحران کا پرامن حل نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ملک کی موجودہ صورتحال پر سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ”عام پاکستانی ہونے کے ناطے میں امن اور زندگی گزارنے کے لیے ایک پرسکون معاشرہ چاہتا ہوں، میری تمام اسٹیک ہولڈرز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنے پیارے ملک کی ترقی کے لیے کوئی صحیح حل تلاش کریں“۔

متعلقہ تحاریر