انٹر میلان نے اے سی میلان کو ہراکر 13 برس بعد چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی

میچ کا واحد گول 74ویں منٹ میں ماٹینز نے کیا، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے میچ کے بعد ہوگا، جیتنے والی ٹیم 10 جون کو فائنل کھیلے گی۔

ہسپانوی فٹبال کلب انٹر میلان نے ہم وطن کلب اے سی میلان کو ایک صفر سے شکست دیکر 13 برس بعد چیمپئنز لیگ کے  فائنل میں جگہ بنالی۔

فاتح ٹیم تین صفر کی مجموعی برتری کے ساتھ لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیے

فٹبالر اشرف حکیمی کی ماں سے محبت؛ حبہ ابوک کو طلاق لینے پر کچھ نہیں ملے گا

رونالڈو کو پچھاڑ کر میسی یورپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

میلان کے سین سرو اسٹیڈیم میں انٹر میلان نے اے سی میلان کے خلاف سیمی فائنل کا دوسرا لیگ دو صفر کی برتری سے شروع کیا، ابتدائی منٹوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے مگرکسی کو کامیابی نہ مل سکی۔

پہلے ہاف میں اے سی میلان کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک وہ کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔  دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں  نے  ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے  ۔

کھیل کے 74ویں منٹ میں انٹر میلان نے موو بنایا جس پر لوکاکو نے مارٹینز کو پاس دیا جنہوں نے گیند کو جال میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

میچ ایک صفر سے انٹر میلان کی جیت پر ختم ہوا جس نے سیمی فائنل کے دونوں لیگ میں تین صفر کی برتری کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ آج کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم  10 جون کو فائنل میں   انٹر میلان  کا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ تحاریر