ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گولڈمیڈلسٹ نوح دستگیر کی رجسٹریشن روک دی

مجھے نیشنل گیمز، اولمپکس گیمز، ایشین گیمز سمیت انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے محروم کر دیا گیا ہے،کسی مساوی فیڈریشن کا حصہ نہیں ہوں، نوح دستگیر بٹ

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے من مانی کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے نوح دستگیر بٹ کی رجسٹریشن روک کر انہیں قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم کردیا۔

فیڈریشن نے نوجوان ویٹ لفٹر کو نیشنل گیمز میں شرکت سے بھی روک دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوادیا

بابر اعظم کا قومی ہیرو نوح دستگیر بٹ کیلیے20لاکھ روپے انعام کا اعلان

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے الزام عائد کیا ہے کہ نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ مساوی فیڈریشن کے سپورٹر ہیں۔تاہم نوح دستگیر بٹ نے فیڈریشن کا یہ الزام مسترد کردیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ میرا کسی مساوی فیڈریشن یا انٹرم کمیٹی کے ساتھ واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں کسی انٹرم کمیٹی کا حصہ ہوں جس میں کوئی سچائی نہیں۔

نوح  کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز، اولمپکس گیمز، ایشین گیمز سمیت انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے والد بھی وضاحت دے چکے ہیں۔

اس سے قبل نوح کے والد غلام دستگیر بٹ نے بھی کہا تھا کہ ان کا بیٹا اس عبوری کمیٹی میں رجسٹرڈ نہیں ہے جو پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے ملک میں ویٹ لفٹنگ کے معاملات چلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

انہوں نےکہا تھا کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن  جھوٹا دعویٰ کررہی ہے،میں ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ اور حنظلہ دستگیر بٹ کا باپ ہوں اور ہم نے کبھی کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں ہوئے اور نہ ہی کبھی کسی متوازی ادارے کا حصہ رہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر