سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ویرات کوہلی کی تعریف مہنگی پڑگئی مگر کیوں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر نے ویرات کوہلی کو اصل بادشاہ قرار دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں میچ فکسر کے نام سے یاد کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو سنچری اسکور کرنے پر "اصل بادشاہ” قرار دے دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی پی ایل 2023 کے اہم ترین میچ میں بھارتی بلےباز ویرات کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی  تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ "کیا بہترین اننگز تھی کرکٹ کا اصل بادشاہ ویرات کوہلی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے 

شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیمابن گئے

قطر کے شیخ جاسم نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کے لیے مزید بڑی بولی دے دی

ویرات کوہلی کی تعریف کرنا تھا کہ سوشل میڈیا ناقدین نے ٹوئٹر پر جاتے ہوئے محمد عامر کو خوب ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین نے بہترین انداز میں بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے محمد عامر کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔

فوزیہ شاہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "یہ دہرا معیار ہے۔۔۔ بادشاہ صرف ایک ہی ہے اور وہ بابر اعظم ہے۔۔۔ اگر یہ ہوتا تو تمہیں ساتھ میں ریئل لکھنے کی  ضرورت محسوس نہ ہوتی۔۔۔ چل نکل جیلسی فکسر۔۔۔”

فوزیہ شاہ کے ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے رابیعہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” ارے فوزیہ آپی ہمارے کنگ بابر اعظم کو اس فکسر کی سپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم تو اس کے منہ سے بابر کا نام لینا بھی گوارہ نہیں سمجھتے۔ ایسے ہی بابر سے جل جل کے مرے گا یہ شائد اس کے ون ان اونلی کے بولنے سے کوئی ادھوری خواہش پوری ہو رہی ہو۔”

فیضان احمد ٹوئٹر صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ریئل (اصلی کنگ)”۔

عثمان نامی ٹوئٹر صارف نے سوئے ہوئے شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "عامر بھائی جب بابر سنچری بنا رہا تھا۔”

ٹھگ جنید نامی ٹوئٹر صارف نے ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی پرفارمنس کا موازنہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مجھے جگاؤ یا میں عامر کو جگاؤں کہ اصل بادشاہ بابر اعظم ہی ہے۔”

متعلقہ تحاریر