پاکستانی مارشل آرٹسٹ شاہزیب رند نے امریکا میں دوسری بار کراٹے کمبیٹ جیت لی
شاہزیب رند نے میامی میں منعقدہ3 راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں حریف ٹومی ازوز کو شکست دی
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ شاہزیب رند نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک کانام روشن کردیا۔
شاہزیب رند نے امریکا کے شہرمیامی میں دوسری بار کراٹے کمبیٹ لیگ میں کامیابی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گولڈمیڈلسٹ نوح دستگیر کی رجسٹریشن روک دی
شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیمابن گئے
شاہ زیب نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فائٹ،نتیجے کے اعلان اور جشن منانے کی وڈیوز شیئر کی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اورسراہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Alhamdulillah won Again in Miami Usa for the 2nd time for my country 🇵🇰@OfficialDGISPR @CMShehbaz @AQuddusBizenjo #shahzaib #kc39 pic.twitter.com/lqfZTHr2r1
— Shahzaib Rindh Official (@RindhShahzaib) May 21, 2023
شاہ زیب نے 3 راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں حریف ٹومی ازوز کو شکست دی۔ شاہزیب رنداپنےٹوئٹ میں لکھاکہ الحمدللہ ایک مرتبہ پھر میامی امریکا میں اپنےملک کیلیے کامیابی حاصل کی۔