لیگ کرکٹ میں مصروف شاہنواز دھانی نے زمبابوین شائقین کو بہترین قرار دیدیا
زمبابوینز اب تک میرے مشاہدے میں آنے والے بہترین شائقین میں سے ایک ہیں، یہ دونوں ٹیموں کو سراہتے ہیں، رقص، موسیقی اور مسکراہٹوں کے ذریعے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں، فاسٹ بولر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ان دنوں زمبابوے میں لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس نئے تجربے سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک پرستار نے شاہنواز دھانی کی میچ کے دوران شائقین سے اشاروں سے بات چیت کی وڈیو شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم بدستور سلیکشن کے عمل کا لازمی حصہ ہوں گے، ہارون رشید
لنکا پریمیئر لیگ: کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کی خدمات حاصل کرلیں
فاسٹ بولر نےاپنےٹوئٹرہینڈل پراس وڈیو کو ری ٹوئٹ کیا جس میں وہ میچ کےدوران باؤنڈری پر شائقین کرکٹ کے خیرمقدمی نعروں کا تالیاں بجاکر جواب دے رہے ہیں۔
Just love the crowd in Zimbabwe. So far one of the best crowd I have seen. They are loving cricket, supporting both the teams and enjoying with singing, dancing & cheering. Thank you for coming and making these matches more entertaining ❤️🙏🇵🇰🇿🇼. https://t.co/eS3HYxqkGl
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) May 25, 2023
دھانی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”زمبابوےکے شائقین سے پیار ہے،اب تک میرے مشاہدے میں آنے والے بہترین شائقین میں سے ایک ہیں، یہ دونوں ٹیموں کو سراہتے ہیں اوررقص، موسیقی اور مسکراہٹوں کے ذریعے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں“۔ شاہنواز دھانی گراؤنڈ میں آنے اور میچز کو پُرلطف بنانے پر زمبابوے کے شائقین کرکٹ کا شکریہ بھی اداکیا۔