پاکستان کے سنوکر چیمپئن محمد بلال 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
محمد بلال نے 2016 اور 2019 میں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔
پاکستانی سنوکر چیمپئن محمد بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن (پی بی ایس ایف) نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے۔
مرحوم محمد بلال کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز نماز ظہر کے بعد منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی۔
پی بی ایس ایف کے چیئرمین عالمگیر خان نے سنوکر کے باصلاحیت کھلاڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلال کے انتقال پر افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر تاریخ رقم کردی: 250 ملین فالوورز کےساتھ پہلے ہندوستانی بن گئے۔
پاکستانی مارشل آرٹسٹ شاہزیب رند نے امریکا میں دوسری بار کراٹے کمبیٹ جیت لی
عالمگیر خان نے کہا ہے کہ "محمد بلال نے فخر اور عزت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی اور ملک کے لیے بہت سے ٹائٹل جیتے۔ اس مشکل وقت میں، ہم ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔ بلال 2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں رنر اپ رہے تھے۔ 2019 میں محمد بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ ملکر ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتی تھی۔
محمد بلال نے 2016 اور 2019 میں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔