سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا متنازعہ بیان؛ کوسوو میں نسلی فسادت پھوٹ پڑے

سربیا کے معروف ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ  کی جانب سے کوسوو کو اپنے ملک کا حصہ قرار دینے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے مطالبات سامنے آنے لگے، کوسوو نے 2008 کو سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا جسے امریکا سمیت 100 ممالک نے تسلیم کیا

کوسوو کی اولمپک کمیٹی (کے او سی ) نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) سے مطالبہ کیا ہے کہ سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ  کے خلاف سخت  تادیبی کارروائی کی جائے ۔

کوسوو کی اولمپک کمیٹی نے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی جانب سے کوسوو کو سربیا حصہ قرار دینے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے ان  کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوواک جوکووچ ویکسینیشن کے بغیر ومبلڈن اوپن کھیلنے کی اجازت مل گئی

کوسوو کی اعلیٰ اولمپک باڈی نے بدھ کے روز انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی سے کہا کہ سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے خلاف سرحدی تنازعات سے متعلق بیان پر کارروائی کرے۔

کوسوو کی جانب سے سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے خلاف فرنچ اوپن میں شرکت کے موقع پر متنازعہ طور پر کوسوو کو ’سربیا کا دل‘ کہنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

فرنچ اوپن کا پہلا میچ جیتنے کے بعد سربیا  کے ٹینس کھلاڑی نوواک  جوکووچ نے کیمرےکے لینس پر لکھا تھا کہ "کوسوو سربیا کا دل ہے”جس پر سربیا میں حالات  شدید کشیدہ ہو گئے ۔

پیر کو  کوسوو میں  سربین اور البانیوں کے درمیان  محاذ آرائی شروع ہوئی تو ٹینس کھلاڑی نے البانیوں  کے ساتھ دیتے ہوئے کوسوو سربیا کا دل  ہے جس سے محاذ آرائی مزید بڑھ گئی ۔

مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اپنے متنازعہ اقدام کا دفاع کرتے ہوئے میں  کسی بھی تنازع کے خلاف ہیں۔انہوں نے اپنے بیان پر شرمندگی کا اظہار بھی نہیں کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹینس کے سپر اسٹار راجر فیڈرر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، رافیل نڈال کاخراج تحسین

دوسری جانب کوسوو اولمپک کمیٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ ایک اسپورٹس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے جوکووچ نے ایک مرتبہ پھر سربین قوم پرستی کے پراپیگنڈا کو آگے بڑھایا ۔

کوسوو اولمپک کمیٹی (کے او سی ) کے صدرنے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ()سے مطالبہ کیا کہ نوواک  جوکووچ کے خلاف قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے کوسوو میں سربین نسل کے افراد  انتخابات کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں متعدد افراد اور اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

مشتعل سربین مظاہرین نے لوکل میونسپل کی عمارت پر بھی قبضہ کرلیا تھا جبکہ کئی جگہوں پر مشتعل مظاہرین کی پولیس اور نیٹو کے امن دستوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ 1999کوسوو میں  بڑے پیمانے پر نسلی فسادات ہوئے تھے جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 10 ہزار سے زائد شہری  جاں بحق جبکہ ہزاروں  زخمی ہوگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

نوواک جوکووچ کے بعد خاتون ٹینس اسٹار بھی آسٹریلیا میں قید

خیال رہے کہ کوسوو بنیادی طور پر البانوی نسل کی اکثریت پر مشتمل علاقہ ہے جو2008 میں اپنی آزادی کے اعلان سے قبل سربیا میں ایک صوبے کے طور پر شامل تھا۔

سربیا کی جانب سے کوسوو کو ایک آزاد ملک تسلیم نہیں کیا گیا ہے جبکہ امریکا سمیت دنیا بھر میں100سے زائد ممالک کوسوو کو آزاد اور خودمختار ملک تسلیم کر چکے ہیں۔

جمہوریہ کوسوو، جنوب مشرقی یورپ کا ایک ملک ہے۔ اس نے یکطرفہ طور پر 17 فروری 2008 کو سربیا سے اپنی آزادی کا اعلان کیا جسے اقوام متحدہ نے خودمختار تسلیم کرلیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر