وسیم اکرم 57 برس  کے ہوگئے، اہلیہ کی سالگرہ کی مبارکباد

شوہر، تین بچوں کا باپ، لاکھوں کا بھائی اور قوم کا ہیرو! زندگی میں آپ کاشریک سفر بننا ایک اعزاز کی بات ہے، شنیرا اکرم کا پرستاروں کو وسیم اکرم کی خود نوشت پڑھنے کا مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق  فاسٹ بولر وسیم اکرم 57 برس کے ہوگئے۔

وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے  انہیں سالگرہ کی  مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی کائنات قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

 تیمور اکرم کھیلوں کیساتھ تعلیم میں بھی آگے آگے

تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر بن گئے

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر وسیم اکرم کے ساتھ اپنی اور اہلخانہ  کی تصاویر پرمشتمل خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا اکرم نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ”اس خوبصورت انسان کو سالگرہ کی مبارکباد،ہم بہت کچھ سے گزر چکے ہیں اور مل کر اس دنیا کا مقابلہ کرتے رہیں گے، آپ ہمارا سب کچھ ہیں اور ہم آپ سے زیادہ پیار کرتے ہیں“۔

انہوں نے مزید لکھاکہ”شوہر، تین بچوں کا باپ، لاکھوں کا بھائی اور قوم کا ہیرو! زندگی میں آپ کاشریک سفر بننا ایک اعزاز کی بات ہے۔ آپ کا بہترین دن ہے جس کے آپ مستحق ہیں! اور اگر آج کوئی انہیں لندن میں دیکھتا ہے تو چیخ کر کہے سالگرہ مبارک سلطان! “۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر ایک اور پوسٹ میں ان کی کتاب کا  سرورق شیئر کرتے ہوئے  لکھاکہ”ان  کی سالگرہ پر اگر آپ ان کےپرستار ہیں توجاکر ان کی کہانی خریدیں،یہ ایک دردناک سفر ہے  جو مجھے آنسوؤں میں ڈبوگیا،جس نے مجھے دوبارہ ان سے محبت کرنے پر مجبو رکیااور مجھے پہلے سے کہیں زیادہ پُرفخر بنادیا“۔

انہوں نے لکھاکہ ”وسیم اکرم کی کتاب’سلطان‘جو انہوں نے گدون ہیگ کے ساتھی لکھی ہے ایک شاندار کہانی،  اس کی کہانی، آپ کے’بھائی‘اور ہمارے سوئنگ کے سلطان کی کہانی ہے“۔

متعلقہ تحاریر