بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا

وریندر سہواگ نے ایک انٹر ویو میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کو ایشیاء کا بہترین مڈل آرڈر بلے باز قرار دیا ہے،انضمام الحق 1992 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے

معروف بھارتی اوپننگ  بیٹر وریندر سہواگ نے پاکستانی بلے باز اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو ایشیاء کا بہترین  مڈل آرڈر کھلاڑی قرار دے دیا ۔

نامور بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کو ایشیاء کا بہترین مڈل آرڈر بلے باز قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم 57 برس  کے ہوگئے، اہلیہ کی سالگرہ کی مبارکباد

بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بیٹر نے کہا کہ سب لوگ سچن ٹندولکر کی تعریف کرتے ہیں  مگر مجھے ذاتی طور پر انضمام الحق بڑا کھلاری لگتا ہے ۔

سہواگ نے کہا کہ انضمام الحق  با آسانی آٹھ رنز کی ایوریج بنا لیتے تھے ،بھارت، پاکستان، سری لنکا  میں انضمام الحق سے بڑا کھلاڑی کوئی نہیں ہے ۔

سہواگ نے کہا کہ  جب دوسری ٹیمیں گھبرا جاتی تھی تو انضی بھائی کہتے تھے 10 اوور میں 80 رنز بنا لیں گے فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ  قومی ٹیم کے سابق کپتان بلے باز  انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ میچز اور 378 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے ۔

انضمام الحق پاکستان کی 1992ء کی کرکٹ ورلڈکپ جتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔وہ جاوید میانداد کے بعد زیادہ ٹیسٹ اسکو کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر