سہواگ 2004 میں دورہ پاکستان میں ملنے والی محبت آج بھی نہیں بھولے
لاہور سے والدہ، بہنوں اور خالاؤں کیلیے 30،35 سوٹ خرید مگر دکاندار نے پیسے نہیں لیے، کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں پیار نہیں ملا، دلی والوں کے قصے سن کر آنسو بھی نکل آتے تھے، سابق بھارتی بلے باز
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز وریندر سہواگ 2004 میں دورہ پاکستان میں ملنے والی محبت آج تک ہیں بھولے۔
گوروو کپور کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں وریندر سہواگ نے بتایا کہ 04-2003میں 17 سال بعد ہونے والے دورے میں پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر آنکھیں بھرآتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا
بابراعظم اور رضوان نے کرکٹ چھوڑنے پر غور کیوں شروع کردیا؟
وریندر سہواگ نے میزبان کو دورہ پاکستان کا احوال سناتے ہوئے کہاکہ”2004 میں ہم لوگ پاکستان گئے تودوسرا ٹیسٹ لاہور میں تھا،تومیں اپنی والدہ،بہنوں اور خالاؤں کیلیے 30،35 سوٹ خریدے اور جب ادائیگی کرنے گیا تو دکاندارنے کہاکہ ہم آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں، آپ ہمارے مہمان ہیں“۔
"No one ever took any money from us in Pakistan, I bought 30-35 sarees for my family from Lahore, and they didn’t take a penny,” Virender Sehwag.
‘Aap toh mehmaan ho, aapse paise kese le sakte hain hum?’ ❤️
Video courtesy: Oaktree Sports & @gauravkapur / @virendersehwag pic.twitter.com/mud4PUUkDY
— Farid Khan (@_FaridKhan) June 5, 2023
انہوں نے بتایا کہ2003-04”میں 17 سال بعد ہونے والے دورہ پاکستان میں کوئی بھی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں ہم گئے اور ہمیں پیار نہ ملا ہو، ہم جہاں جاتے تھے لوگ ہم سے پوچھتے تھے کہ آپ کہاں سے آئے ہیں، ہم بتاتے کہ دلی سے آئے ہیں ، تووہ کہتے تھے کہ ارے دلی میں تو ہمارے وہ رشتیدار رہتے تھے، ہمارا اس گلی میں گھرتھا،کیا وہ ابھی بھی ہے؟“۔
سہواگ نے بتایا کہ”وہ کہانیاں سن کر ہم لوگ جذباتی ہوجاتے تھے، تھوڑے آنسو بھی نکل آتے تھے لیکن یہ بھی خوشی ہوتی تھی کہ تھے تو ہم ایک ہی لیکن اب دو الگ الگ بھائی ہوگئے“۔