وکٹ کیپر محمد رضوان کو امریکا میں سڑک پر نماز کی ادائیگی پر تنقید کا سامنا

امریکی شہر بوسٹن سے واقف سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جس جگہ رضوان نماز ادا کررہے ہیں وہاں سے صرف پانچ منٹ کی دوری پر مسجد موجود ہے جہاں وہ سکون سے نماز پڑھ سکتے تھے

قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو  بوسٹن میں سڑک پر نماز پڑھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی سڑک پر نماز پڑھنے کی وڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھوتے نمبر

محمد رضوان کی بوسٹن کی ایک سڑک پرنماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے انہیں سراہا جبکہ زیادہ تر افراد  نے انہیں سستی شہرت کا حصول  قرا ر دے دیا ہے ۔

ایک صارف نے وکٹ کیپر کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے وکٹ کیپر محمد رضوان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو قراردیا۔ایک اور ویڈیو میں کھلاڑی کو اذان دیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

امریکی شہر بوسٹن سے واقف سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جس جگہ رضوان نماز ادا کررہے ہیں وہاں سے صرف پانچ منٹ کی دوری پر مسجد موجود ہے جہاں وہ سکون سے نماز پڑھ سکتے تھے ۔

زہرہ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے سوال اٹھایا گیا کہ یہ کونسی عبادت ہے جس میں کیمرہ مین کا ساتھ ہونا ضروری ہے؟ ۔ انہوں نے پوچھا  کیا یہ وڈیو وائرل کیا بغیر اس کی نماز قبول نہیں ہونا تھی۔

سلمان نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اپنی تشہیر کے لیے مذہب کا استعمال کیسے جائز قرار دیا جاسکتا ہے۔ کیا  امریکہ میں کوئی کمرہ یا جگہ نہیں ہے جہاں نماز پڑھی جائے؟۔

سائرہ ابراہیم نامی ایک خاتون نے کہا کہ سڑک چلنے کے لئے بنائی گئی ہے نا کہ نماز ادا کرنے کے لئے۔ کاش ہم نام نہاد مسلمان حقوق العباد کا بھی حقوق اللہ کی طرح خیال رکھیں۔

متعلقہ تحاریر