نجم سیٹھی  کا آئی سی سی کو احمد آباد میں ورلڈکپ میچز کھیلنے سے صاف انکار

نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں البتہ فائنل یا ناک آؤٹ مرحلے کا میچ احمد آباد میں کھیلنے کے بارے میں سوچا  جاسکتا ہے، بھارتی میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے صاف انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ایلارڈائس کو بتایا ہے کہ گرین شرٹس احمد آباد میں ورلڈ کپ کے اپنے میچ نہیں کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اے سی سی نے ایشیا کپ کیلیے پاکستان کا مجوزہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا، بھارتی میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کردیا

رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے دوران احمد آباد میں   کوئی میچ نہیں کھیلے گا  تاہم فائنل  میں  پہنچنے کی صورت میں پاکستان احمد آبادمیں کھیلنے پر لچک کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔

 بھارتی میڈیا نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجم سیٹھی نے بارکلے اور ایلارڈائس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں البتہ فائنل یا ناک آؤٹ مرحلے کا میچ احمد آباد میں کھیلنے کے بارے میں سوچا  جاسکتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر