نسیم شاہ اسکول کے زمانے میں کیسے طالبعلم تھے؟

فاسٹ بولر کا نالائق طالبعلم ہونے کا اعتراف، کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس سے لاعلم نکلے، والدہ کو رول ماڈل اور لاہور کو پسندیدہ شہر قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ  بولر نسیم شاہ اپنی بولنگ  کے علاوہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی موضوع بحث رہتے ہیں۔سوشل میڈیا اور میڈیا ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کیلیے کافی بے چین رہتا ہے۔

تیزرفتاربولر نے اپنے پرستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی اسی خواہش کی تسکین کیلیے انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس کالوگوں نے  بھرپور فائدہ اٹھایا۔نسیم شاہ نے اپنے زمانہ طالبعلمی سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے کیے  گئے  سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی  کا آئی سی سی کو احمد آباد میں ورلڈکپ میچز کھیلنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کردیا

ایک صارف نے سوال کیا کہ اسکول کے دنوں میں آپ کیسے طالبعلم تھے؟فاسٹ  بولر نے زبان نکال کر ہنسنے والا شرارتی ایموجی بناکر جواب دیا کہ”نالائق“۔

نسیم شاہ نے  رول ماڈل سے متعلق سوال کے جواب میں والدہ کو اپنا رول ماڈل قرار دیا جبکہ اس سوال پر کہ وہ کراچی اورلاہور میں سے کس شہر کا انتخاب کریں گے؟ فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ لاہور کو منتخب کریں گے۔

 ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ بی ٹی ایس،’ کے پاپ گروپ‘ کو جانتے ہیں ؟جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’ بیک ٹو اسکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟

نسیم شاہ کا یہ معصومانہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین ان کی لاعلمی کو معصومیت سےتشبیہ دے رہے ہیں۔فاسٹ بولر نے ایک پرستار کی   آٹوگراف کی فرمائش بھی پوری کردی۔

متعلقہ تحاریر