ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ارشد ندیم اور شجر عباس تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ایشین چیمپئن شپ 12 جولائی سے 16 جولائی تک ہوگی اور اے ایف پی نے لاہور میں ٹرائلز کیے تھے جس میں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

فیڈریشن کے مطابق یاسر سلطان ایشین چیمپئن شپ میں جیولن تھرو ارشد ندیم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جنہوں نے 2022 کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

چیئرمین پی سی بی پر حکومتی اتحاد میں اختلاف؛ ذکاء اشرف نئے چیئرمین ہونگے

قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ جاسم نے الخلیفی کی مدد سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی بولی لگادی

ارشد ندیم نے 2018 کے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کا بھارت کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا سے سخت مقابلہ ہوگا۔

ارشد ندیم اور یاسر سلطان کے علاوہ اسپرنٹر شجر عباس بھی ایشین چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ، جنہوں نے گزشتہ سال برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 100 میٹر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

عبدالمعید 200 میٹر اور 400 میٹر میں ایکشن میں ہوں گے جب کہ پاکستان کے اسکواڈ میں صرف خاتون ایتھلیٹ ایشا عمران کو شامل کیا گیا ہے ، جو 100 میٹر، 200 میٹر اور 400 میٹر کی ریس میں حصہ لیں  گی۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنا آخری تمغہ 1991 کوالالمپور میں ہونے والی گیمز میں جیتا تھا ، امید کی جارہی ہے کہ ارشد ندیم ایونٹ میں تمغے کے لیے قوم کا 32 سالہ انتظار ختم کر سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر