سعدی عباس نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کیلیے طلائی تمغہ جیت لیا

سعدی عباس نے 75 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی اور فائنل میں میزبان کینیڈا کے ایلری کیران نیگلم کو 1-4 سے شکست دی

پاکستانی کراٹے اسٹار سعدی عباس نے مونٹریال اوپن انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں طلائی کا تمغہ جیت لیا۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقدہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کراٹے اسٹار نے میزبان کھلاڑی کی شکست دی۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

چیئرمین پی سی بی پر حکومتی اتحاد میں اختلاف؛ ذکاء اشرف نئے چیئرمین ہونگے

 

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں سعدی عباس نے 75 کلوگرام کیٹیگری  میں پاکستا ن کی نمائندگی کی ۔ فائنل میں سعدی عباس نے میزبان کینیڈا کے ایلری کیران نیگلم کو چار ایک سے شکست دی ۔

مونٹریال انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد  سعدی اب  رواں سال  چین  میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ تحاریر