محمد بن سلمان نے سعودی کرکٹ ٹیم کے قیام کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے رجوع کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے،آج معاہدے پر دستخط کا امکان،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسعودی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دیگی

کرکٹ پاک سعودی تعلقات کو ایک نئی جہت بخشنے کا سبب بننے جارہی ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی  کرکٹ ٹیم کے قیام کیلیے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی خدمات حاصل کرلیں۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے کرکٹ کے فروغ کےلیے پوری دنیا کو مسترد کرکے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی پر حکومتی اتحاد میں اختلاف؛ ذکاء اشرف نئے چیئرمین ہونگے

نجم سیٹھی  کا آئی سی سی کو احمد آباد میں ورلڈکپ میچز کھیلنے سے صاف انکار

سعودی ولی عہد نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کےلیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کو مدعو کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدہ آج  طے کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی نیشنل ٹیم تشکیل دیں گے۔

معاہدے کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ سعودی عرب کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دے گی۔سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مسترد کرکے ندیم عمر کا انتخاب پاکستان کےلیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

متعلقہ تحاریر