9 سال قبل شادی کرنے والے شعیب اختر کی نوجوان بیٹی کہاں سے آگئی؟
سابق فاسٹ بولر نے انسٹاگرام پر نوجوان بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرکے صارفین کو حیران کردیا، پرستاروں نے طرح طرح کے اندازے لگانا شروع کردیے
2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرکے پرستاروں کو حیران و پریشان کردیا۔
شعیب کی جانب سے شیئر کردہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے تصویر کے حوالے سے طرح طرح کے اندازے لگانا شروع کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
عظیم محمد علی کا نواسا علی والش ایم ایم اے فائٹر بننے کیلیے تیار
شعیب نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں اس لڑکی کو اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے اسکی انسٹاگرام آئی ڈی بھی شیئر کی تھی۔
شعیب اختر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا”بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں “۔شعیب اختر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے اور صارفین اس پر طرح طرح کے اندازے لگانے شروع کردیے۔
کئی صارفین نے اپنے تبصروں میں لکھاکہ شعیب اختر کی بیٹی کہاں سے آگئی، وہ توصرف دو بیٹوں کے باپ ہیں تاہم ایک صارف نے یہ دعویٰ کرڈالا کہ شعیب اختر نے پہلےبھی ایک شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر نے 23جولائی 2014 کو18 برس چھوٹی ہری پور کی رہائشی رباب خان سے شادی کی تھی جس سے ان کے دوبیٹے ہیں۔سابق فاسٹ بولر کے بڑے بیٹے میکائیل کی پیدائش7نومبر2016 اور دوسرے بیٹے کی پیدائش14جولائی 2019 کو ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں نظر آنے والی نوجوان لڑکی ان کی پرستار اور منہ بولی بیٹی ہیں جن کا ایلین شیخ ہے۔