قومی فٹبالر شمائلہ ستار جناح ہاؤس حملہ کیس کے الزام میں گرفتار
ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی۔
لاہور: پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس کے الزام میں قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کھلاڑی شمائلہ ستار کو گرفتار کرلیا۔
انویسٹی گیشن پولیس نے قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کردی ہے۔
9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد، پولیس نے الزام لگایا کہ شمائلہ ستار جناح ہاؤس میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور آتش زنی میں ملوث تھی۔
یہ بھی پڑھیے
سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان؛ شاہین شاہ آفریدی کی واپسی
عظیم محمد علی کا نواسا علی والش ایم ایم اے فائٹر بننے کیلیے تیار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو جیوفینسنگ کی حتمی فہرست میں شامل ہونے کے بعد پکڑا گیا اور پھر جوڈیشل ریمانڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی۔
پولیس نے ان کے خلاف جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمے میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت الزامات شامل ہیں۔