ایشز سیریز کے دوران برمنگھم کرکٹ اسٹیڈیم ’دل دل پاکستان‘ کی دھن سے گونج اٹھا

پاکستانی فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی اسٹیڈیم میں آمداس دلچسپ صورتحال کی وجہ بنی۔

برطانیہ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ایشز سیریز کے دوران برمنگھم کرکٹ اسٹیڈیم’دل دل پاکستان‘کی دھن سے گونج اٹھا۔

پاکستانی فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی اسٹیڈیم میں آمداس دلچسپ صورتحال کی وجہ بنی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ایک زرداری سب پہ بھاری، نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان؛ شاہین شاہ آفریدی کی واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز انگلینڈ آسٹریلیا کے مابین جاری ایشز سیریز کا میچ دیکھنے کیلیےبرمنگھم کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود برطانوی کرکٹ کے بارمی آرمی کے رکن نے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھ کر باجے پر’دل دل پاکستان ‘کی دھن بجائی اور پاکستان زندہ باد کے زور دار نعرے لگائے۔

اس واقعے کی وڈیو بارمی آرمی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے۔واضح رہےکہ  بارمی آرمی انگلش کرکٹ ٹیم کے پرستاروں کا ایک گروپ ہے  جس کے ارکان انگلش ٹیم کے ملکی و غیرملکی تمام میچز میں اس کے ساتھ جاتے ہیں۔

پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے  بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر  یہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”یہ سبق انہوں نے دورہ پاکستان سے سیکھا ہے، بارمی آرمی کا یہ عمل ظاہر کررہا ہے کہ انہیں انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران یہاں کتنا پیارملا تھا“۔

متعلقہ تحاریر