وزیر اعظم نے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں نامزد کردیا
گزشتہ روز پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چیئرمین شپ کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے آگے پھر ہتھیار ڈالتے ہوئے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کیلئے ان کی گورننگ بورڈ کی رکنیت کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چیئرمین شپ کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیے
ایک زرداری سب پہ بھاری، نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار
سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان؛ شاہین شاہ آفریدی کی واپسی
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کا نام بورڈ آف گورنرزکوبھجوایا گیا۔ ان دوناموں کے ساتھ بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو گئی۔
واضح رہےکہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نےچیئرمین شپ کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ان کاکہنا تھا کہ ”میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا، اس طرح کا عدم استحکام پی سی بی کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں اب میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں، تمام شراکت داروں کیلیے نیک تمنائیں“۔
ذکا اشرف کی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی کے باوجود پی سی بی میں اختیارات کی جنگ ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کےمطابق ذکااشرف کے ساتھ بورڈ آف گورنرز میں جگہ بنانے والے مصطفیٰ رمدے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ہیں اور مستقل میں ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کےدرمیان اختیارات کی رسہ کشی شروع ہونے کا خدشہ ہے اور ورلڈکپ سے قبل کرکٹ بورڈ میں اختیارات کی جنگ قومی ٹیم کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔