ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے احسن رمضان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

تہران میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کے خلاف   2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے 3-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔

ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان نےاعصاب شکن معرکے  میں  بھارتی حریف  ڈگ وجے کادیان کو شکست دے  کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

تہران میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کے خلاف   2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے 3-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیے

16 سالہ احسن نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کم عمر ترین اسنوکر چیمپیئن احسن نے کامیابی کا سہرا بہن کے سر باندھ دیا

بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل کوارٹر فائنل میں احسن نے ابتدائی دو فریمز 19-76 اور 36-76 سے جیت کر برتری حاصل کی مگر اس کے بعد بھارت کے ڈگ وجے کادیان نے مسلسل3 فریمز جیت کر 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔

ایسے میں احسن نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے آخری دو فریمز 27-65 اور 9-70 کے اسکور سے اپنے نام کرکے یہ میچ 3-4 سے جیت لیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ احسن کا اسکور 19-76، 36-76، 35-67، 31-63، 55-72، 27-65، 9-70 رہا۔

متعلقہ تحاریر