ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو گذشتہ روز عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف کو بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی (ایم سی) کا سربراہ مقرر کیا تھا ، جنہوں نے آج سے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو پی سی بی کے اعلیٰ عہدے داروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کا 10 طلائی تمغوں کے ساتھ اسپیشل اولمپکس میں شاندار اختتام

واضح رہے کہ ذکا اشرف آج نئی مینجمنٹ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق پی سی بی کی نئی انتظامیہ کو چار ماہ کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

10 رکنی کمیٹی میں ذکاء اشرف (چیئرمین)، کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم کریم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔

نوٹی فیکیشن میں یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ نئی انتظامی کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 جولائی 2023 بروز جمعرات کو ہوگا۔

دوسری جانب پی سی بی بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے سابق رکن شکیل شیخ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں ، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اس کے بعد ایک اور قانونی جنگ شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ تحاریر