بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کمیٹی کرے گی

شیڈول کے مطابق آئی سی سی ون ڈے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ، 5 اکتوبر سے 15 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر اور دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کھیلی گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کی سربراہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے اور اکتوبر میں ہونے والے میگا ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کو پڑوسی ملک بھیجنے کا فیصلہ کرنے سے قبل ، کمیٹی وزیر اعظم سے منظوری کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت

کمیٹی میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر اطلاعات و نشریات، مشیر امور کشمیر، مشیر اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہیں، کمیٹی کو اپنا اجلاس منعقد کرنے اور غور کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں کسی بھی جگہ کسی کے ساتھ بھی کھیلنے کو تیار ہیں،  بابر اعظم

ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ہونے والی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا ، شہباز شریف بورڈ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ خط پی سی بی ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے لیے وفاقی حکومت سے کلیئرنس طلب کی ہے۔

پاکستان کے میچز

آئی سی سی ون ڈے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ، 5 اکتوبر سے 15 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر اور دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کھیلی گی۔

15 اکتوبر کو پاکستان بھارت کے شہر احمد آباد میں روایتی حریف بھارت کے خلاف نریندر مودی اسٹیڈیم کے میدان میں اترے گا۔

20 اکتوبر 2023 کو پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا جبکہ 23 اکتوبر 2023 کو افغانستان کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گا۔

17 اکتوبر 2023 کو ٹیم پاکستان ٹیم ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنا زور دکھائے گی ، جبکہ 31 اکتوبر 2023 کو پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

4 نومبر 2023 کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ 12 نومبر 2023 کو پاکستان اپنا آخری پول میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کے میچز کن شہروں؟

احمد آباد کے علاوہ پاکستان حیدرآباد دکن، چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں بھی میچز کھیلے گا۔ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 19 نومبر تک چلے گا۔

پاکستان کی میزبانی میں انڈیا کا کھیلنے سے انکار

اکتوبر میں ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کی میزبانی کے فرائض انجام دینے والا بھارت پہلے ہی پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر چکا ہے۔

ایشیا کرکٹ کونسل نے مسئلے کے حل کے لیے ایونٹ کو ہائبرڈ موڈ میں کرانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان صرف چار میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ایشیا کپ کے باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی وفد کا دورہ بھارت

پاکستان نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو کلیئرنس دینے سے پہلے وینیوز کے معائنے کے لیے اپنا سیکورٹی وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفد پاکستان کے میچز کے لیے مختص مقامات پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد وفد روایتی حریف ملک کا دورہ کرے گا۔

یہ وفد ممکنہ طور پر بھارت کے چنئی، بنگلورو، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔ وفد حکام کے ساتھ بات چیت کرے گا اور کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین اور میڈیا کے لیے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرے گا۔

متعلقہ تحاریر