شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب گذشتہ سال ساحلی شہر کراچی میں نصیر ناصر کے ساتھ انجام پائی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی پہلوٹھی کی بیٹی اقصیٰ شاہد آفریدی پیا کے گھر سدھار گئیں ، رخصتی کی تقریب گزشتہ رات جمعہ کے روز ہوئی۔

اقصیٰ شاہد آفریدی نے گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی ساحلی شہر کراچی میں ایک شاندار تقریب میں نصیر ناصر کے ساتھ شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کمیٹی کرے گی

بھارت میں کسی بھی جگہ کسی کے ساتھ بھی کھیلنے کو تیار ہیں،  بابر اعظم

شادی تقریب ڈیفنس کے علاقے میں ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں کئی سیاسی شخصیات اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کی رخصتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ آئیے تقریب کی تصویری جھلکیاں دیکھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر