گال ٹیسٹ: دھننجایا ڈی سلوا کی سنچری نے سری لنکا کو مشکل سے نکال دیا

میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 312 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئی۔

گال ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 312 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار سنچری نے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکال دیا۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، تاہم سری لنکن ٹیم پاکستان کے زبردست باؤلنگ اٹیک کے سامنے ناکام ہوگئی، اور ابتدائی طور پر 64 کے رنز کے عویض اپنی چار وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کمیٹی کرے گی

بھارت میں کسی بھی جگہ کسی کے ساتھ بھی کھیلنے کو تیار ہیں،  بابر اعظم

اسٹار بلے باز دھننجایا ڈی سلوا نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے لیے امید کی  کرن پیدا کی۔ ڈی سلوا کی شاندار بلے بازی پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے راستے میں حائل ہو گئی۔

دوسری جانب

اینجلو میتھیوز نے قابل قدر 64 رنز بنا کر ڈی سلوا کی کوشش کو مزید سہارا دیا۔ اس کے علاوہ، سمارا ووکراما نے 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ کرونارتنے نے اسکور بورڈ میں 29 رنز کا اضافہ کیا۔

تاہم، سری لنکا کو اہم دھچکے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے کچھ اہم کھلاڑی اہم شراکت کرنے میں ناکام رہے۔ دنیش چندیمل صرف ایک رن بنا سکے، جبکہ مدوشکا اور کوشل مینڈس بالترتیب صرف 4 اور 12 رنز ہی بنا سکے تھے۔

پاکستانی باؤلرز نے پوری اننگز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بلے بازوں کے لیے پریشانی کھڑی رکھی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ثابت ہوئے، دونوں نے تین تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے انتھک باؤلنگ اٹیک نے سری لنکن بلے بازوں کو اپنی انگلیوں پر نچائے رکھا جس کی وجہ سے میزبان ٹیم خاطر خواہ پارٹنر شپ بنانے میں ناکام رہی۔

متعلقہ تحاریر