بیئر کمپنی بڈویزر کا لیونل میسی کے 644 گولز پر منفرد جشن

لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے 644 گولز کا ایک کلب کے لیے سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ قائم کردیا۔

شراب بنانے والے امریکی ادارے بڈویزر نے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے ایک کلب کے لیے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے پر منفرد جشن منایا ہے۔ میسی کے گول روکنے سے قاصر گول کیپرز کو تحفتاً بیئر بھیجی گئی ہے۔ 

ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر نے رواں ہفتے بارسلونا کے لئے اپنی تاریخی 644 ویں اسٹرائیک کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس موقع پر شراب بنانے والے ادارے بڈویزر نے ان گول کیپرز کو بیئر پیش کی جو میسی کو گول کرنے سے روکنے میں ناکام رہے تھے۔

میسی ویلادولڈ میں ہونے والے فٹبال میچ میں بارسلونا کو 3-0 سے برتر رکھنے میں کامیاب رہے۔ لیونل میسی نے 2004 سے اب تک کے 644 گولز کیے ہیں۔

یہ ریکارڈ اس سے قبل برازیل کے معروف فٹبالر پیلے نے قائم کیا تھا جنہیں سر کا خطاب دیا جا چکا ہے۔ سر پیلے نے 74-1957 تک 19 سیزن میں فٹبال کلب سینٹوس کے لیے 643 گولز کیے تھے۔

بیئرساز کمپنی بڈویزر نے لیونل میسی کی کامیابی کی خوشی میں گول کیپرز کو کسٹمائزڈ بیئربوٹل پیش کیں۔ جس پر میسی نے اس گول کیپر کے خلاف جو گول کیا اس کا نمبر درج ہے۔ بڈویزر کے ایک بیان کے مطابق ‘644 گولز، 644 بوٹلز، 160 گول کیپرز’۔

بڈویزر بیئر
PC: Reddit

رئیل میڈریڈ کے اکر کیسیلس کو 17 بیئر کی بوتلیں بھیجی ہیں۔ جیانلوگی بفن نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے پاس بیئر کی دو بوتلیں ہیں جس پر نمبر 514 اور 515 درج ہیں۔ میسی نے 2017 میں جیانلوگی بفن کے خلاف یہ گول اسکور کیے تھے۔

اس موقع پر جیانلوگی بفن نے ٹوئٹ میں کہا کہ بیئرز کے لیے شکرگزار ہوں اور اسے بطور تعریف ہی لونگا۔ اور میسی کو نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کا میراڈونا کو خراج عقیدت

اٹلیٹیکو میڈرڈ کے گول کیپر جان اوبلاک کو بڈویزر کی جانب سے کریٹ پیش کیا گیا کیونکہ میسی نے اپنے کیریئر کے دوران جان اوبلاک کے خلاف 11 گول اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے