امریکی قونصل خانہ پشاور کرکٹ کی اصطلاحات سے لاعلم

قونصل خانے نے ایسے وقت میں ویڈیو جاری کی ہے جب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 26 جنوری کو ٹیسٹ سیریز شروع ہونے جارہی ہے۔

امریکی قونصل خانہ پشاور نے کرکٹ کے لیے پاکستانیوں کی محبت کو پہچان لیا ہے اور ایک ویڈیو تیار کی جس میں اس نے اپنے ملازمین سے کرکٹ کی مختلف اصطلاحات کے بارے میں پوچھا ہے۔

امریکی قونصل خانہ پشاور کی جانب سے جاری ویڈیو میں بیشتر ملازمین کرکٹ کی اصطلاحات سے لاعلم نظر آئے کیونکہ امریکا میں کرکٹ مقبول نہیں ہے۔

قونصل خانے نے ویڈیو ایک ایسے وقت میں جاری کی ہے جب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 26 جنوری کو ٹیسٹ سیریز شروع ہونے جارہی ہے۔ اس تاریخی لمحے پر امریکی قونصل خانہ سمجھ گیا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔

صرف امریکا ہی نہیں ہے جس نے پاکستانیوں کی کرکٹ سے جذباتی لگاؤ ​​کو سمجھتا ہے بلکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی اس کے بارے میں جانتے ہیں اور خود بھی اس کھیل کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے رواں سال اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سِکس کا بھی بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نریندر مودی نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف تعصب ظاہر کردیا

متعلقہ تحاریر