کیا پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ کو سہ روزہ سمجھ کر کھیل رہی ہے؟

پہلے روز کے اختتام تک پاکستان کرکٹ ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر محض 33 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میچ میں کارکردگی سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اُسے سہ روزہ میچ سمجھ کر کھیل رہی ہے۔ منگل کے روز سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا دوسرے دن کا کھیل ہورہا ہے۔ پاکستان کھیل کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز سے کرے گا۔ بظاہر قومی ٹیم کے لیے 100 سے 150 رنز بنانا بھی مشکل لگ رہا ہے۔

منگل کو 14 سال بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کھلاڑی اب کھیلنا بھول چکے ہیں۔ ٹیم سے پہلی اننگز کا آغاز ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔ پاکستان کو 30 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب عابد علی 4 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان عمران بٹ کی صورت میں ہوا جو 9 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر پیٹرسن کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 7 رنز کا اضافہ کیا اور مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ جبکہ شاہین آفریدی کو نارٹیجی نے صفر پر ہی بولڈ کردیا۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کرکٹ ٹیم نے مایوس کُن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر محض 33 رنزاسکور کیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی اور فواد عالم 5.5 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ اسٹیڈیم میں لیکن شہری سڑکوں پر خوار

ادھر مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے پہلے روز 220 رنز اسکور کیے۔ ڈین اینگلر 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ فاف ڈوپلیسی 23 اور کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 179 رنز پر چھٹی اور ساتویں وکٹ گری اور آٹھویں بلے باز 194 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کے ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ پاکستان کی ٹیم سے یاسر شاہ 3  اور نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ادھر پاکستان کی پہلے میچ میں مایوس کُن کارکردگی پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پِچ کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ میچ 5 روز تک جاریرہ سکے گا یا نہیں۔ ان کا خیال ہے کہ میچ کا اختتام 5 روز سے قبل ہی ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر