مشہور شخصیات فواد عالم کی شاندار کارکردگی کی تعریف سے گریزاں

اداکارہ حرا مانی اور اداکار بلال اشرف کے علاوہ کسی بھی مشہور شخصیت نے فواد عالم کی کارکردگی کو نہیں سراہا۔

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد عالم کی شاندار کارکردگی کو صرف اداکارہ حرا مانی اور اداکار بلال اشرف نے سراہا ہے جبکہ پاکستان کی دیگر مشہور شخصیات نے کسی طرح کی تعریف نہیں کی ہے۔

فواد عالم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اہم سنچری اسکور کی جس پر شائقین کرکٹ نے خوب داد دی۔

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں فواد عالم کی تعریف کی اور لکھا کہ ‘ہمیں آپ پر فخر ہے۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

ادھر اداکار بلال اشرف نے فواد عالم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

تاہم کرکٹ اسٹار کی شاندار کارکردگی بھی ملک کی نامور شخصیات کی تعریف سمیٹنے میں ناکام رہی۔

عام طور پر جب بھی کوئی کھلاڑی میچ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو ہر شخص اسے ہدفِ تنقید بنا لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد عالم کو موقع نا دینے والوں سے کون جواب طلب کرے گا؟

کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی پوری دنیا میں ان کے مداحوں کو مایوس کرتی ہے جس کے نتیجے میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن فواد عالم کی بہترین کارکردگی پر بھی پاکستان کی نامور شخصیات نے کوئی تعریف نہیں کی ہے۔

متعلقہ تحاریر