پاکستان کے جنوب اور شمال میں دلکش کرکٹ اسٹیڈیمز
کرکٹ کے شاندار میدان ملکی خوبصورتی کو چار چاند لگارہے ہیں۔
ریاست آزاد جموں کشمیر کے وزیر اطلاعات و نشریات راجہ مشتاق احمد منہاس نے ضلعے باغ کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کرکے گوادر کے اسٹیڈیم سے اُس کا موازنہ کردیا۔
پاکستان کے جنوبی علاقے ہوں یا شمالی کرکٹ کے شاندار میدان ملکی خوبصورتی کو چار چاند لگارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں گوادر کے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے ہیں۔ لیکن باغ کا کرکٹ گراؤنڈ بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ آزاد کشمیر کے سنگلاخ پہاڑوں سے گھرے ہوئے اسٹیڈیم میں جب شائقین کرکٹ نشست لگائیں گے تو یہ یقینا ایک حیرت انگیز نظارہ پیش کرئے گا۔
وزیراطلاعات و نشریات آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باغ اور گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کرکے اُن کا موازنہ کردیا۔
— Mushtaq Minhas (@mushtaqminhas) February 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں دنیائے کرکٹ کا سب سے خوبصورت اسٹیڈیم شائقین کا منتظر
ہریالی اور خوبصورت پودوں سے سجے باغ اسٹیڈیم کے دلکش نظارے نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔
ماشاءاللہ
باغ کا سٹیڈیم بھی خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں— بــــابـــــــرنــــــزيـــــــر(بــــاغ)🍁 (@fkb7861) February 3, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پچھلے دنوں ٹوئٹر پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف بیان کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی تھیں۔
🖼️ Show us a more picturesque sports venue than the Gwadar cricket stadium in Balochistan.
We’ll wait…
📸 @falamb3 pic.twitter.com/lz6nUGr9HH
— ICC (@ICC) January 31, 2021
پاکستان میں جنوب سے لے کر شمال تک دلفریب نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ دونوں کرکٹ اسٹیڈیمز پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ جس سے سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔