پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز یا پی ایس ایل کی تیاری؟

پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پروٹیز کے خلاف کلین سوئپ کرنے کے لیے پرُعزم ہے۔

پاکستان جمعرات کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے جس کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے پریکٹس کہا جاسکتا ہے۔

3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دیگر 2 میچ 13 اور 14 فروری کو اسی مقام پر ہوں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پی ایس ایل 6 سے قبل کھلاڑیوں کو وارم اپ کرنے میں بھی مدد ملے گی جو مختصر فارمیٹ سیریز کے صرف چھ دن بعد شروع ہورہا ہے۔

پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پروٹیز کے خلاف کلین سوئپ کرنے کے لیے پرُعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوجوان ریپر نے پی ایس ایل کا ترانہ جاری کر دیا

پاکستان نے آخری 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقہ آخری 5 سیریز میں سے صرف 1 میں فاتح رہا ہے۔

ادھر پاکستان نے آج تک کبھی بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست نہیں دی ہے۔

دونوں ٹیموں نے 14 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی ہیں جس میں پاکستان نے 6 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ 8 میں فاتح رہا ہے۔

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عامر یامین، عماد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر، زاہد محمود، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

ہینرک کلاسین (کپتان)، نندرے برگر، اوکوہل سیل، جونیئر ڈالا، بورن فورچین، ریزا ہینڈرکس، جارج لنڈے، جینمن مالان، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فہلوکیو، ڈوائن پریٹوریئس، ریان ریکلیٹن، تبریز شمسی، لوتھو سمپلا، جونجون اسمٹس، گلینٹن اسٹورمین، پیٹ وین بلجن۔

متعلقہ تحاریر