مختلف کردار نبھاتی ہوئی ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام پر منفرد روپ
نئے انداز کی ویڈیو میں ٹینس اسٹار روایتی، مغربی اور کھیلوں کے لباس میں دکھائی دیں۔

انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی طرز کی ویڈیو جاری کردی جس میں وہ چند سینکڈز میں مختلف ملبوسات زیب تن کیے نظرآئیں۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی انڈین نژاد اہلیہ ثانیہ مرزا بلاشبہ ایک زبردست ٹینس اسٹار ہیں۔ لاکھوں خواتین کے لیے مثال قائم کرنے والی ثانیہ اپنی نجی زندگی میں بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ اہلیہ اور ماں کا کردار بھی بخوبی نبھارہی ہیں۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنی مصروف ترین زندگی کا احوال بیان کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام ویڈیو میں بھی ٹینس اسٹار نے مداحوں کو ایسا ہی کچھ بتانے کی کوشش کی ہے۔
نئے انداز سے بنائی جانے والی انسٹاگرام ویڈیو میں ثانیہ مرزا روایتی و مغربی لباس کے علاوہ کھیلوں سے متعلق ملبوسات زیب تن کیے ایکشن میں دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر 100 بااثر خواتین میں شامل
اس سے پہلے بھی ثانیہ ایک عورت کے مختلف روپ کے حوالے سے ویڈیو بناچکی ہیں۔ دو روز قبل انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک دن کا حال بیان کیا۔ جس میں جم جانا، ٹینس کھیلنا، اپنے 2 سالہ بیٹے کو نظرانداز کیے بغیر انٹرویو دینا اور میگزینز کے لیے فوٹو شوٹ کرانا شامل ہے۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا ان ویڈیو سے دنیا بھر کی خواتین کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ وہ اگر چاہیں تو اپنے گھر اور کیئریر کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے زندگی کو بہترین انداز سے گزار سکتی ہیں۔